اس مرتبہ 9 مئی کا سلوگن ہے کہ ایسا اب کبھی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، عطاء تارڑ

اس مرتبہ 9 مئی کا سلوگن ہے کہ ایسا اب کبھی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، عطاء تارڑ

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ   9 مئی پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش تھی، واقعات نے ملک کو کمزور کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  کل 9 مئی ک کو ایک سال مکمل ہو گا، 9مئی ہماری تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، چشم فلک نے ایسے واقعات نہیں دیکھے، 9 مئی پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش تھی، واقعات نے ملک کو کمزور کیا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ  منظم منصوبہ بندی کے تحت ملکی دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی،  جو لوگ ملوث تھے ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،   9 مئی کے مجرمان کو کیا سزا دی گئی، اس پر بات ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا  کہ ہم نے کبھی ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی،فتنہ پھیلانے والے انتشار پسند ٹولے نے اپنے ہی ملک پر حملہ کیا،دشمن نے کبھی ہماری دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں کی۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ  بھارت کے پائلٹس گرائے گئے ہماری افواج نے مہارت سے آپریشن کیا، کیپٹین کرنل شیر خان کی بہادری اور جرات کی دشمن نے تعریف کی،  انہوں نے کیپٹین کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی ،  سیاسی مقاصد کی خاطر شہداء کی یادگار کو پتھر مارے گئے ،  مقصد انتشار پھیلانا تھا، شہداء کا کیا قصور تھا؟ ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میانوالی میں ائیر فورس کے بہادر افسران کی تضحیک کی گئی، ہم ایسے واقعات کبھی بھی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، اس مرتبہ نو مئی کا سلوگن ہے کہ ایسا اب کبھی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔