بھارت بمقابلہ پاکستان انٹرنیشنل میچ جلد ہوگا

بھارت بمقابلہ پاکستان انٹرنیشنل میچ جلد ہوگا

ویب ڈیسک: آئندہ سال 4 ممالک کے بین الاقوامی کبڈی ٹورنامنٹ سے قبل کرتار پور راہداری پر مارچ 2022 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ دیکھنے کو ملے گا۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن (پی کے ایف) کے سیکرٹری رانا محمد سرور نےاس بات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا، 'دونوں ملک مارچ میں کرتار پور کوریڈور میں بین الاقوامی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

سیکرٹری رانا محمد سرور نے کہا، 'ہم تاریخ بنتے دیکھنے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ پاکستان اور بھارت کرتار پور راہداری میں ایک بین الاقوامی میچ کھیلنے پر راضی ہو گئے ہیں۔ دونوں فیڈریشنز نے اتفاق کیا ہے کہ ٹیمیں بین الاقوامی میچ کھیلنے کے لیے کرتار پور آئیں گی.جب محمد سرور سے میچ کے بارے میں مزید پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسے حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا، 'امید ہے کہ مارچ کے آخر میں بین الاقوامی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ چونکہ ہمیں اپریل میں لاہور میں چار ملکی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے، اس لیے ہم یہ میچز مارچ میں چند ہفتے پہلے کروانا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔