حکومت کے ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں بڑی پیشرفت

حکومت کے ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں بڑی پیشرفت
اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان ) سے مذاکرات کی تصدیق کی ہے. ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی سے آئین پاکستان کے تحت مذاکرات ہو رہےہیں. فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک طالبان سے مذاکرات کا تذکرہ کیا،مذاکرات میں ریاست کی حاکمیت اور ملکی سالمیت کو یقینی بنایا جائے گا، افغان عبوری حکومت نے مذاکرات میں کردار ادا کیا، مذاکرات میں پیشرفت کے مطابق فائر بندی میں توسیع ہوگی. ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں ریاست کی حاکمیت، ملکی سلامتی، متعلقہ علاقوں کے امن، معاشرتی اور اقتصادی استحکام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، مذاکرات میں ان علاقوں کے متاثرہ افراد کو قطعی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ان علاقوں کے افراد کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، مذاکرات کی پیشرفت کو سامنے رکھتے ہوئے سیز فائر میں توسیع ہوتی جائے گی. چودھری فواد حسین نے کہا مذاکرات میں افغانستان کی اتھارٹیز (عبوری حکومت) نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے، یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کے یہ علاقے ایک طویل عرصے کے بعد مکمل امن کی طرف بڑھ رہے ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔