حکومت کا یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان

حکومت کا یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان
یوم اقبال پر حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق9 نومبر کو وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر 9 نومبر کوعام تعطیل ہوگی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کی خواہش پر یوم اقبال تعطیل کے لئے متعلقہ محکمے کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔