جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان کی حاضری بذریعہ ویڈیو لنک لگوانےکاحکم

جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان کی حاضری بذریعہ ویڈیو لنک لگوانےکاحکم
کیپشن: جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان کی حاضری بذریعہ ویڈیو لنک لگوانےکاحکم

ویب ڈیسک: عدالت نے 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے سے متعلق کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری بذریعہ ویڈیو لنک لگوانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری بذریعہ ویڈیو لنک کروانے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ کو انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات موصول ہو گئے ہیں۔

وکیل محمد فیصل ملک نے کہا کہ تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں کل 125 ملزمان نامزد ہیں، بانی پی ٹی آئی سمیت 102 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جا چکی ہیں، شاہ محمود قریشی سمیت 23 ملزمان کو چالان کی نقول ابھی تک فراہم نہیں گئی۔

دوسری جانب شیخ رشید، راجہ بشارت، سمابیہ طاہر، کنول شوزب، راشد حفیظ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔ 

بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News