ویب ڈیسک:معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے چاہنے والے دنیا کے تقریباً متعدد ممالک میں موجود ہیں، اپنی آواز کے سحر سے ٹیلر سوئفٹ نے نہ صرف لوگوں کے دلوں میں گھر بلکہ معروف موسیقار بھی ان کے فین ہیں, ٹیلر سوئفٹ ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، 67 ویں گریمی ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے کیریئر میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، گلوکارہ نےسال کے بہترین البم سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کرلیے، انہوں نے 2025 میں اپنا پانچواں گریمی ایوارڈ جیت لیا، سوئفٹ کا یہ کارنامہ موسیقی کی دنیا میں ان کی صلاحتیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، گلوکارہ کو بہترین البم سمیت 6 مختلف گیٹگریز کے ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا۔
فائنلسٹ کا انتخاب ریکارڈنگ اکیڈمی کی ووٹنگ ممبرشپ کے ذریعے کیا گیا، جس میں فنکار، پروڈیوسر، نغمہ نگار اور انجینئر شامل ہوئے،سوئفٹ کو اپنے 11ویں اسٹوڈیو البم، "فورٹ نائٹ" سنگل اور گریسی ابرامز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں ہی امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اتوار کو 66ویں گریمی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جسے امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک 'سی بی ایس' پر براڈ کاسٹ کیا گیا۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ' البم آف دی ایئر' کا گریمی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، انہیں پاپ البم 'مڈ نائٹس' پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
ٹیلر سوئفٹ وہ واحد آرٹسٹ ہیں جنہوں نے اپنے کریئر میں چوتھی بار یہ ایوارڈ اپنے نام کیا،اس سے قبل انہوں نے اپنے البمز 'فیئر لیس'، '1989' اور 'فوک لور' پر البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا تھا۔