ٹیلر سوئفٹ کو قتل کی دھمکی: لندن پولیس کے سیکیورٹی اخراجات پر 1ملین پاؤنڈ خرچ 

ٹیلر سوئفٹ کو قتل کی دھمکی: لندن پولیس کے سیکیورٹی اخراجات پر 1ملین پاؤنڈ خرچ 
کیپشن: ٹیلر سوئفٹ کو قتل کی دھمکی: لندن پولیس کے سیکیورٹی اخراجات پر 1ملین پاؤنڈ خرچ 

ویب ڈیسک: لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے لیجنڈ پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے قتل کی دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی کے لئے 1 ملین پاؤنڈ خرچ کئے۔

یاد رہے جون اوراگست 2024 میں ٹیلر سوئفٹ نے ایراز ٹور کنسرٹس شروع کئے تھے۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی سیکیورٹی ٹیم کسی بھی معاملے پر سمجھوتے کے لئے تیار نہیں تھی۔ جون میں  ٹیلر سوئفٹ کی  سیکیورٹی  پر 85 ہزار ڈالر فی دن خرچ ہوا لیکن جب وہ اگست میں واپس آئی تو یہ اخراجات  بڑھ کر $125,000 فی  یوم تک پہنچ گئے تھے۔ جس کی بڑی وجہ ویانا میں ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں تھیں جس کے بعد اس کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا۔

سوئفٹ کی سیکیورٹی ٹیم، جس کی قیادت اس کی والدہ اور مینیجر، اینڈریا سوئفٹ نے کی،   لندن پولیس سے بلیو لائٹ پولیس ایسکارٹ کا مطالبہ کیا اور نہ ماننے کی صورت میں کنسرٹس منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔

کچھ ناقدین نے اب کہا ہے کہ ٹیلر کو لندن میٹروپولیٹن پولیس کی طرف سے اپنی حفاظت پر خرچ کی گئی رقم کی واپسی پر غور کرنا چاہیے۔ 

یادرہے گلوکار ہیری اسٹائلز نے گزشتہ سال اس وقت شائقین کے دل جیت لیے تھے جب انہوں نے ویمبلے میں اپنے کنسرٹ کے لیے سیکیورٹی پر خرچ کیے گئے $275,000 میں سے $70,000 واپس کیے تھے۔

Watch Live Public News