سہ ملکی سیریز میں شاہینوں کی مسلسل دوسری فتح

سہ ملکی سیریز میں شاہینوں کی مسلسل دوسری فتح
سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو6وکٹوں سےشکست دےدی. نیوزی لینڈ میں جاری تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو6 وکٹوں سے ہرا شکست دے دی۔ تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ گرین شرٹس نے انیسویں اوور میں149 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔ پاکستان کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ گرین شرٹس نے انیسویں اوور میں149 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے 33 گیندوں پر 50 رنز بنائے ، شاداب خان نے34، محمد نواز نے 16 اور بابر اعظم نے سب سے زیادہ 79 رنز بنائے ہیں۔ محمد رضوان 4 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے اور شان مسعود نے کوئی رن نہیں بنایا۔ ٹرائی اینگلو سیریز کا دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کے لئے 148 رنزکا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف نے 3 آوٹ کئے محمد نواز اور محمد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہ نواز دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین نے 32 رنزبنائے ڈیون کونوے نے 36 رنزبنائے اورکپتان کین ولیمسن نے 31 رنزبنائے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 21 رنز شکست دی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔