رانا صاحب! اس کھیل میں ہماری چونچ اور آپکی دم گم اور عوام مر جائے گی

رانا صاحب! اس کھیل میں ہماری چونچ اور آپکی دم گم اور عوام مر جائے گی
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد رہنما تحریک انصاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ اس کھیل میں ہماری چونچ اور آپکی دم گم اور عوام مر جائے گی۔ پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں، میں ابھی بھی یہی کہتا ہوں کہ رانا صاحب یہ کھیل جو کھیلا جا رہا ہے اس میں ہماری چونچ اور آپکی دم گم ہو جائے گی اور عوام بھوکی مر جائے گی۔ شہباز گل مزید لکھا کہ اس لئے حل صرف ایک ہے فوری الیکشن تا کہ عوام اپنی نمائندہ حکومت چنے جو آ کر عوام کی خدمت کرے اور لوٹ مار بند ہو۔ انہوں نے ٹوئٹ میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تصویر بھی شئیر کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔