لاہور: ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق افغانستان میں حالیہ زلزلے کے پیش نطر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز ہیڈکواٹرز میں کمانڈر پاکستان ریسکیوٹیم نے ہنگامی میٹنگ طلب کر لی، این ڈی ایم اے کی ہدایت پر کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو ٹیم کو ہائی الرٹ کردیا، ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل ریسپانس کیلئے اقوام متحدہ سے سرٹیفائیڈ ہے۔ کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہےکہ ریسکیو ٹیم مشکل کی اس گھڑی میں افغانی بھائیوں کیساتھ ہے، ریسکیو ٹیم ہرات- افغانستان فوری روانگی کیلئے تیار ہے۔