ویب ڈیسک: پی ٹی آئی والے کی پی ٹی آئی والے سے لڑائی، کے پی کے اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی آپس میں لڑ پڑے، سپیکر نے اسمبلی کااجلاس 15 منٹ کے لئے ملتوی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے باعث اراکین میں ہاتھا پائی پر اتر آئے، اپوزیشن کا کہناتھا کہ اسمبلی اپنا موقف دینا چاہتے ہیں ہمیں وقت نہیں دیا جارہا، وزیراعلیٰ کو ٹائم دیا ہمیں کیوں نہیں دیا جارہا؟ وزرا اپوزیشن رہنماوں کو منانے کے لئے اپوزیشن کے بینچز پر بھی گئے، وزیراعلی علی امین کو مائیک دینے پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا۔
شور شرابے کے بعد ارکان اسمبلی دست و گریباں ہوگئے، اسمبلی میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 2 ایم پی ایز لڑے، اپوزیشن کو بات نہ کرنے پر ہنگامہ آرائی ہوئی، اراکین نے ایک دوسرے پر مکوں، لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، سپیکر نے اسمبلی سے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا۔