اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مہلک کورونا وبا سے مزید 83 مریض انتقال کر گئے، مثبت کیسز کی شرح گزشتہ کئی ہفتوں سے چھ اور سات فیصد کے درمیان ہے، 15 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے ٹرین میں سفر نہیں کر سکیں گے، ملک بھر میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے سختیاں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 60ہزار 537افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3ہزار 902مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، مثبت کورونا کیسر کی شرح گزشتہ دنوں سے کچھ بڑھی ہے جب وہ 6.44فیصد پر پہنچ گئی۔ پاکستان بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 413 ہوگئی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 902 نئے کیس رپورٹ ہوئے ،اس وقت ملک بھر میں91 ہزار 747 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ افسوسناک طور پر، 5 ہزار 389 کی حالت تشویشناک ہے۔