یادرہے کہ مذکورہ وائرل ویڈیو لاہور کی مسجد وزیر خان کی تھی جس میں اداکارہ اور گلوکار بلال سعید ایک گانے کی شوٹنگ کر رہے تھے. بعدازاں صبا قمر اور بلال سعید دونوں کی جانب سے اس معاملے پر وضاحتی بیان کے ساتھ ساتھ معافی بھی مانگی گئی ہے۔’قبول ہے‘ نامی اس گانے کو بلال سعید نے گایا ہے جبکہ صبا قمر اس میں بطور اداکارہ اور ڈائریکٹر کام کر رہی تھیں۔View this post on Instagram
لاہور(ویبڈیسک) لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کے مقدمے میں عدم حاضری پر معروف اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں. تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں، واضح رہے کہ دونوں فنکاروں کیخلاف مسجد میں ویڈیو شوٹ کرنےکے الزام میں کیس زیر سماعت ہے۔ دونوں فنکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ، معاملے پر تھانہ اکبری گیٹ میں زیر دفعہ 295 مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا.اس سے قبل دونوں فنکاروں کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی کی گئی تھی.