عمران خان کب تک لاڈلا رہےگا؟ ، بلاول بھٹو

عمران خان کب تک لاڈلا رہےگا؟ ، بلاول بھٹو
کراچی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ضمنی انتخابات ملتوی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کب تک لاڈلا رہےگا؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کب تک لاڈلا رہےگا ؟ ملتان اور کراچی کے میرے امیدوار ضمنی الیکشن اچانک ملتوی کیے جانے پر مایوس ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ضمنی انتخابات کیلئے پی پی امیدوار اپنے حلقوں کی خدمت کے لیے بے تاب ہیں، ضمنی الیکشن والے حلقوں میں طویل عرصے سے نمائندگی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخری لمحات میں پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنےکی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیےگئے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔