’پنجاب اور وفاق کی حکومتیں ترین کی جیب میں ہیں ‘

’پنجاب اور وفاق کی حکومتیں ترین کی جیب میں ہیں ‘
مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق کی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اب امید ہے کہ جہانگیر ترین کو ہوائی جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، پی ڈی ایم ٹوٹنے کا غلط پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، بنیادی ایشو پر تمام جماعتیں متحد ہیں، ایک یا دو جماعتیں علیحدہ جدوجہد کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔دوسری جانب دس اپریل کو عدالت پیشی پر جہانگیر ترین نے بھرپور پاور شو کا فیصلہ کیا ہے، جہانگیر ترین نے پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کو عشائیے پر مدعو کر لیا، ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔