اسلام آباد (پبلک نیوز) گریڈ 21 کے افسر عاصم احمد کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کر دیا گیا۔ ان کو سیکرٹری ریونیو کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ان لینڈ سروس گریڈ 21 کے افسر عاصم احمد کو آج ہی چیرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا۔ نئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کو تین ماہ یا اس سے زائد کام کرنے کی اجازت ہو گی۔
جب تک نئے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاتی عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر ہوں گے۔ عاصم احمد کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کے طور پر بھی اضافی ذمہ داری تفویض کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔