پبلک نیوز: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہزادہ فلپ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیوک آف ایڈن برگ عزت مآب شہزادہ فلپ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ برطانیہ ایک ایسےزیرک بزرگ سے محروم ہوگیا ہے جو غیرمعمولی طور پر عوامی خدمت سے سرشار روح کے حامل تھے۔ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات کے فروغ کے حوالے سے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ڈیوک آف ایڈن برگ عزت مآب شہزادہ فلپ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ برطانیہ ایک ایسےزیرک بزرگ سے محروم ہوگیا ہے جو غیرمعمولی طور پر عوامی خدمت سے سرشار روح کے حامل تھے۔ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات کے فروغ کے حوالے سے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 9, 2021
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان کے رکن ہونے کی حیثیت میں ڈیوک آف ایڈنبرگ نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کے لئے وقف کردی۔ شہزادہ فلپ نے اپنی حکمت اور خدمات سے برطانیہ کے عوام کو متاثر کیا۔ اہلیان پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی شہزادہ فلپ کی وفات پر ملکہ الزبتھ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی پرنس فلپ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پرنس فلپ کی وفات سے پاکستان نے ایک مخلص دوست کهو دیا۔ دکھ کی اِس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ملکہ عالیہ، شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے ساتھ ہیں۔
ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی وفات پر بہت رنج ہوا۔ اُن کی وفات سے پاکستان نے ایک مخلص دوست کهو دیا۔ دکھ کی اِس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ملکہ عالیہ، شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے ساتھ ہیں۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 9, 2021