سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے استعفی دیدیا

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے استعفی دیدیا
اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے استعفی دیدیا ہے۔ ۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعمتاد آچکی ہے۔ اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں کہا کہ آئین کا پابند ہوں ، حلف اٹھایا ہوا ہے، ریاست پاکستان کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے، دھمکی آمیز مراسلہ میرے پاس ہے کو دیکھنا چاہیے تو دیکھ سکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے دھمکی آمیز مراسلہ قومی اسمبلی میں دکھا دیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے دھمکی آمیز مراسلہ قومی اسمبلی میں لہرایا۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق آئیں اور قانونی کارروائی پوری کریں۔ اس کے بعد ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال لی، حکومتی اراکین نے اپنی اپنی نشستیں چھوڑ دیں۔ایاز صادق نے کہا کہ اسد قیصر کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، اسد قیصر نے اپنی جماعت سے وابستگی رکھتے ہوئے استعفیٰ دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔