ورلڈ ہیلتھ ڈے: خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں خصوصی تقریبات کا اہتمام

ورلڈ ہیلتھ ڈے: خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں خصوصی تقریبات کا اہتمام
کیپشن: World Health Day: Special events organized in different districts of Khyber Pakhtunkhwa

پبلک نیوز: پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، سوات، دیر اور چترال میں منعقدہ تقریبات کا مقصد عوام کو صحت مند زندگی کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ 

اس دن کے موقع پر ان اضلاع میں فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔ جن میں عوام کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر عوام کو صحت کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ 

اس کے ساتھ ساتھ ان اضلاع میں خصوصی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جن میں عوام کو صحت مند زندگی گذارنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔

ورلڈ ہیلتھ ڈے کے حوالے سے مختلف سکولوں میں منعقدہ تقریبات میں طلباء اور طالبات نے تقریریں کیں۔ طلباء اور طالبات نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر صحت مند زندگی گذارنے کے اصولوں کو اپنانے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی تھیں۔ 

پاک فوج کی جانب سےتقریبات کے انعقاد پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔