چاند رات: آئی جی پنجاب کا سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

چاند رات: آئی جی پنجاب کا سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

(ویب ڈیسک ) آئی جی پنجاب نے   چاند رات کے موقع  پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور   کا کہنا ہے کہ   چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھا دی جائے،مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر تعینات افسران و اہلکار انتہائی چوکس رہیں۔ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں مارکیٹوں، اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔

  آئی جی پنجاب نے کہا کہ   ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی پر زیرو ٹالرنس ہے، مارکیٹوں، بازاروں، تفریحی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباشوں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ  آر پی اوز، ڈی پی اوز کو چاند رات پر سکیورٹی انتظامات کا خود  جائزلیں،  بین الصوبائی و دریائی چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکار ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  مارکیٹوں میں رش کے پیش نظر اہم شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے،  فلیگ مارچ، سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز  جاری رکھے جائیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق   چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول رومز سے مارکیٹوں کاروباری مراکز حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔