سیکٹر ای الیون میں سیلاب کی وجہ سامنے آ گئی

سیکٹر ای الیون میں سیلاب کی وجہ سامنے آ گئی
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سیکٹر ای الیون میں بارش سے دو قیمتیں زندگیاں جانے اور شدید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی اصل کہا نی سامنے آگئی، سی ڈی اے نے اعتراف کیا ہے کہ سیکٹر ای 11 کے نالے دو چھوٹا کیا گیا جس کی منظوری ہم نے دی ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت طوفانی صورتحال پیدا ہو گئی تھی جب بارش کے پانی نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو بہا لیا تھا ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایسے ایسے دردناک مناظر دیکھے گئے کہ بارش کے پانی میں گاڑیاں ڈوب گئی ۔ دو انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور کروڑوں روپے کی املاک کا نقصان ہوا۔ اب سی ڈی اے نے اعتراف کیا ہے کہ 8 سال پہلے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی طرف سے درخواست دی گئی تھی کہ نالہ چالیس فٹ سے کم کر کے 18 فٹ کر دیا جائے، ادارے کے اندر سے اعتراضات بھی اٹھائے گئے کہ اس طرح آنیوالے وقت میں کوئی بڑا نقصان ہو سکتا ہے لیکن سی ڈی اے کی طرف سے منظوری دیدی گئی۔ 18 جولائی کی بارش میں اس منظوری کا خمیازہ ایسے بھگتنا پڑا کہ جب مون سون کی بارش ہوئی تو نالہ بپھر گیا اور پھر سیکٹر ای الیون میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، تباہی کے بعد سی ڈی اے نے ملبہ تجاوزات پر ڈالنے کی کوشش کی تو کبھی بادل کے پھٹنے کی کہانی سنائی گئی ،مگر اصل وجہ نا لے کو چوڑائی کو کم کرنا نکلا ہے۔

Watch Live Public News