’ یہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیراء ہونیکا وقت ہے ‘

’ یہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیراء ہونیکا وقت ہے ‘

لاہور(پبلک نیوز)‌میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دا خلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ وقت نیشنل ایکشن پلان پر توانائیاں مرکوز کرنے کا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کاکہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان قوم کے اجتماعی عزم کا مظہر ہے اور قومی سلامتی کے ابھرتے خطرات کا مقابلہ کرنے کا کافی و شافی نسخہ ہے۔ کوئٹہ دھماکہ کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت!

واضح رہے کہ دسمبر 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے سے قومی ایکشن پلان تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کے تحت ملک بھر میں دہشت گردی میں ملوث تنظیموں اور مسلح گروہوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جبکہ صوبائی سطح پر ایپکس کمٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔