ہیری کے نام سے پہلے استعمال ہونے والا برطانوی شاہی لقب'ہز رائل ہائی نس' ہٹا دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کی ویب سائٹ سے بھی شہزداہ ہیری کی پروفائل سے 'ہز رائل ہائی نس' کا لقب ہٹا دیا گیا ہے اور ایسا ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی خاندان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت طے پایا ہے کہ جس میں دونوں ’ورکنگ رائلز ‘ کے طور پر اپنے عہدوں سے دستبردار ہو گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2020 میں شاہی خاندان اور ہیری و اہلیہ میگھن مارکل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا حصہ ہیں کہ جس کے تحت وہ اپنے عہدوں سے دستبردار ہونے کے بعد 'ہز رائل ہائی نس' کا لقب استعمال نہیں کر سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیری اور میگھن مارکل کے نام کے ساتھ استعمال ہونے والے دو شاہی القابات ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس اور ہز رائل ہائی نس ہٹا دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب کتاب Our King Charles III: The Man and the Monarch Revealed کے مصنف رابرٹ جونس کا کہنا ہے کہ اگر میگھن مارکل امریکی صدر بھی بن جائے تو بھی برطانوی بادشاہ چارلس ہیری اور میگھن مارکل کو آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جانب سے تحفے میں دیے گئے القابات واپس نہیں لے سکتے۔