ویب ڈیسک: پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے اندرون ملک فضائی سفر پر 14 فیصد رعائت کا اعلان کیا ہے۔ مسافر فوری طور پر رعایتی کرائے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کے لئے موثر ہوں گے۔
ترجمان نے اعلان کیا کہ ٹورنٹو سے پاکستان کے لئے بھی 14 فیصد رعایت کا اعلان کیاگیا ہے۔ 14 اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر14 نومبر تک سفر کیا جا سکے گا۔