بھوک ہڑتال کا کیمپ معطل ، یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کا اعلان 

بھوک ہڑتال کا کیمپ معطل ، یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ   یوم آزادی جوش و خروش سے منائیں گے۔ پاکستان بھر میں   یوم آزادی کے دن کنوینشن کر یں گے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے  اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  کی ۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کاہ کہ 13 اگست کو سب پاکستان کا جھنڈا لے کر پاکستان کے مختلف شہروں میں نکلیں گے.  یوم آزادی جوش و خروش سے منائیں گے۔ پاکستان بھر میں   یوم آزادی کے دن کنوینشن کر یں گے۔

انہوں  نے کہا کہ  بلاول بھٹو کی کنفیوژن  کا شکار  ہیں ، جب بلاول کو نظر آیا کہ لوگ حکومت سے بیزار ہیں  تو وہ بھی پیچھے ہو رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی پاکستان کے عوام کی دشمن ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ   سعودی عرب مہمان آئے مگر بلاول بھٹو نے غلط تاثر دیا ۔ بلاول بھٹو کی حکومت نے بجلی پھر سے مہنگی کر دی۔   پاکستان تحریک انصاف کے دور میں بجلی سستی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ   ہم بھوک ہڑتال کا کیمپ کچھ وقت کے لئے معطل کر رہے ہیں۔

اسد قیصر  نے کہا کہ  محمود اچکزئی کوئٹہ میں اور باقی قیادت دیگر شہروں میں سیمنار منعقد کروائے گی،  جب فل کورٹ فیصلےدے تو کس حیثیت سے فیصلے تبدیل کئے جاتے ہیں ، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور حقیقی آزادی ایونٹس میں سنجیدہ سوچ رکھنے والوں کو بلائیں گے۔

Watch Live Public News