(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں گورنر سندھ کی تبدیلی پر اتفاق ہوگیا ہے ، ممکنہ نیا نام بھی سامنے آگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے گورنر سندھ کی تعیناتی پر پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ متفق ہوگئے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بشیر میمن کو نیا گورنر سندھ تعینات کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بشیر میمن سابق ڈی جی ایف آئی اے رہ چکے ہیں،انہوں نے پی ٹی آئی دورے حکومت نے اپنی مدت تعیناتی ختم ہونے سے چند دن قبل استعفی دے دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے جسٹس ر مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کے لئے پیش کیا گیا تھا۔