وکی-کترینہ کی شادی کی پہلی تصاویرسامنے آ‌گئیں‌

وکی-کترینہ کی شادی کی پہلی تصاویرسامنے آ‌گئیں‌
ہر کوئی وکی کترینہ کی شادی کی تصاویر کا انتظار کر رہا تھا اور اب وہ انتظار ختم ہونے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ دونوں کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلنے لگی ہیں۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے اپنی شادی کو کتنا ہی خفیہ رکھا ہو لیکن ان کی شادی سے جڑی ہر چھوٹی بڑی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وکی کترینہ کی شادی کی پہلی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ ان تصاویر میں بالی ووڈ کے اس جوڑے کا شاہی انداز دیکھا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق کترینہ وکی کی شادی میں بہت زیادہ مہمانوں کے بجائے صرف 120 مہمانوں نے شرکت کی. شادی کی تقریب ختم ہوئی تو کترینہ کیف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریب کے دوران دلہا اور دلہن کی چار مختلف تصاویر شیئر کی گئیں۔کترینہ کیف کی جانب سے اپنی اور وکی کوشل کی شیئرکردہ تصاویر کچھ ہی دیر میں انسٹاگرام سے نکل کر ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وکی کترینہ کی بارات 7 گھوڑوں پر لا ئی گئی. جب کہ شادی دو مختلف مذاہب کے تحت ہوئی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔