اسلام آباد (پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقدہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پیشہ ورانہ اموراور سرحدوں کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے.مستحکم افغانستان خطے کے امن کا ضامن ہے.
آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئِے پرعزم رہیں گے، قوم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی دیرپا امن کیلئےہماری قربانیوں کا مظہر ہے.
کور کمانڈر کانفرنس میں بلوچستان اورگلگت میں دشمن کے عزائم کےخاتمے کیلئے اقدام پراطمینان کا اظہار کیا گیا.
CCC held @ GHQ chaired by #COAS General Qamar Javed Bajwa. The participants undertook a comprehensive review of regional & domestic security environment with special focus on situation along borders, internal security & other professional matters of the Army(1/7) pic.twitter.com/jGksryrbmu
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 9, 2021