قوم کے بچوں کی خاطر موبائل ، انٹرنیٹ دوبارہ  بھی  بند کرنا پڑا کریں گے، وزیر داخلہ

قوم کے بچوں کی خاطر موبائل ، انٹرنیٹ دوبارہ  بھی  بند کرنا پڑا کریں گے، وزیر داخلہ

(ویب ڈیسک ) وزیر داخلہ   گوہر اعجاز  کا کہنا ہے کہ   موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا،  اگر یہ فیصلہ دوبارہ بھی کرنا پڑے تو قوم کے بچوں کی خاطر ایسا کریں گے۔

وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہمارے شہریوں کی جانیں تھیں، الیکشن حکام کی اس فیصلہ میں کوئی بھی شراکت داری نہ تھی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ  اس الیکشن میں کروڑوں لوگوں نے ووٹ ڈالا،  کیا ہماری قوم کو ہماری سیکورٹی ایجنسیز اور اداروں پر فخر نہیں، سیکورٹی فورسز نے مل کر پرامن ترین الیکشنز کا انعقاد کروایا،  56 واقعات ہوئے جس میں 3 ملٹری، 2 لیویز اور 7 پولیس اہلکار 4 سویلینز شہید ہوئے۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ  حکومت میں ہوتے ہوئے وہ فیصلے کرنے ہوتے ہیں جو قوم کے حق میں ہوں۔

Watch Live Public News