کل عوام نےاپنافیصلہ دیدیا ،اس سے ثابت ہواچیئرمین پی ٹی آئی باغی نہیں،لطیف کھوسہ

کل عوام نےاپنافیصلہ دیدیا ،اس سے ثابت ہواچیئرمین پی ٹی آئی باغی نہیں،لطیف کھوسہ
کیپشن: Latif Khosa
سورس: Web desk

ویب ڈسک: ایڈوکیٹ سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ کل عوام نے اپنا فیصلہ دیدیا ،  اس فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان باغی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب رکن قومی اسمبلی   ایڈوکیٹ سردار لطیف کھوسہ نے اپنے ووٹرز اور سپوٹرز کے نام  ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ۔میں یہ مطالبہ کرتا ہوں کی چئیرمین پی ٹی آئی کو فورا رہا کیا جائے ،ہمیں مشرقی پاکستان سے سبق سکیھنا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  چئیرمین پی ٹی آئی کو جو سزائیں دی ہیں عوامُ نے اس کو قبول نہیں کیا ہے۔ 

سردار لطیف کھسہ کی جانب سے حکومت پاکستان سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ  انصاف کیا جائے اور  ساتھ  یہ بھی کہا کہ ہم عدالتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام کیسز کو ختم کیا جائے۔

اس کے علاوہ نومنتخب رکن قومی اسمبلی  سردار لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے داتا دربار  حاٖضری دی اور  ملک  و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔

Watch Live Public News