کامیاب آزاد امیدواروں کا اگلا قدم کیا ہو گا؟ قانونی پہلو سامنے آ گئے

کامیاب آزاد امیدواروں کا اگلا قدم کیا ہو گا؟ قانونی پہلو سامنے آ گئے
کیپشن: کامیاب آزاد امیدواروں کا اگلا قدم کیا ہو گا؟ قانونی پہلو سامنے آ گئے

ویب ڈیسک: عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں جیتنے والے آزاد امیدوار کیا کریں گے، قانونی پہلو سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے اور ان کی بڑی تعداد نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہیں، کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اب کیا کریں گے اس حوالے سے قانونی پہلو سامنے آ گئے ہیں۔

آزاد منتخب ہونے والے امیدواروں کے پاس 2 چوائسزہیں، آزاد رہیں یا کسی پارٹی میں شامل ہوجائیں۔

آزاد امیدواروں کے پاس کامیابی کے گزٹ نوٹیفکیشن کے 3 روز کے اندر کسی بھی جماعت میں شامل ہونا ہوگا۔ امیدواروں کے پاس پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی قانونی چوائس موجود نہیں۔

آزاد منتخب ہونے والے امیدوار پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔

قانونی پہلو کے مطابق آزاد امیدواروں کوکامیابی کے گزٹ نوٹیفکیشن کے 3 روز کے اندر اگر وہ چاہیں تو کسی جماعت میں شامل ہونا ہوگا۔

قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار خود کو ایک آزاد گروپ بھی قرار دے سکتے ہیں

آزاد امیدواروں کے گروپ کو قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا کوٹا بھی نہیں ملے گا۔

آزاد امیدوار اگر اکثریت حاصل کرتے ہیں تو بھی ان کا گروپ اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کے مخصوص کوٹے کا اہل نہیں ہو گا۔

Watch Live Public News