محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی
لاہور ( پبلک نیوز) باغوں کے شہر میں سورج نے کرنیں بکھیرنا شروع کر دیں۔ شہر کا موسم سرد اور ، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کےمطابق بارشیں برسانے والا سپیل رخصت ہونے سے شہر کا موسم سرد اور خوش گوار ہو گیا۔ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں دھوپ تو کہیں چھاوں سے موسم خوبصورت ہو گیا ہے۔لاہورشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے آخری ہفتے دوبارہ بارشیں متوقع ہیں۔بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کے بعد لاہوردنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9ویں نمبر پرآگیا۔ لاہور کا ایئرکوالٹی انڈکس 170 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔شہرمیں10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔