لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار اور جل تھل ایک ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے عید پر مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث لسبیلہ، نصیر آباد، گوادر، پنجگور،تربت،آواران، بارکھان، کوئٹہ ، بولان ،کوہلو،کراچی، راولپنڈی/ اسلام آباد اور شما ل مشرقی اور وسطی پنجاب کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ہفتہ کے روز اسلام آباد، بالائی / وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا،شمالی مشرقی/زیریں بلوچستان ، زیریں سندھ اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ، زیریں بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی / وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اورکشمیر میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ اس دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی (گلشن حدید 103، ایم او ایس 53، فیصل بیس 46، جناح ٹرمینل 39، یونیورسٹی روڈ 28، قائد آباد 26، مسرور بیس 24، ناظم آباد 20، گڈاپ ٹاؤن 14، ڈی ایچ اے 10، سعدی ٹاؤن 09، کیماڑی 08، سرجانی 07، جامعۃ الرشید 07، نارتھ کراچی 06، اورنگی ٹاؤن 05) ،ٹھٹھہ 33، روہڑی 25، جیکب آباد 22، میرپور خاص 12، خیرپور 11، چھور، پڈعیدن 05، حیدرآباد، ٹنڈو جام، لاڑکانہ 03، دادو 02، پنجاب: (زیروپوائنٹ 56، گولڑہ 54، بوکرا 51، سید پور 47، ایئرپورٹ 40)، راولپنڈی (شمس آباد 45، چکلالہ 43)، جہلم 37، مری 24، منڈی بہاؤالدین 20، اٹک، منگلا 03، کشمیر : گڑھی دوپٹہ 23، کوٹلی 08، مظفرآباد (شہر، ایئرپورٹ 02)، خیبرپختونخوا: سیدو شریف 34، بالاکوٹ 21، مالم جبہ 11، کاکول 09، دیر (زیریں09، بالائی 01)، چیراٹ 05، پٹن02: بلوچستان : بارکھان47، اورماڑہ 35، لسبیلہ 21، پنجگور 16، زیارت 10، تربت 09، پسنی 08، دالبندین، گوادر 05، جیوانی اور خضدار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق سبی 45، ڈیرہ اسماعیل خان، چلاس 43، نوکنڈی ، بہاولنگر، بھکر اور لیہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔