لاہور ہائیکورٹ کا عمران ریاض کو ضمانت پر رہائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا عمران ریاض کو ضمانت پر رہائی کا حکم
لاہور: عدالت نے عمران ریاض کو ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض کی گرفتاری اور مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر صحافی عمران ریاض خان کوعدالت میں میں پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے عمران ریاض سے کہا کہ آپ داڑھی کے ساتھ اچھے نہیں لگ رہے ، جس پر عمران ریاض نے جواب دیا کہ میں قربانی کے بعد شیو کرو لونگا ۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ آپ کے وکیل نے کہا ہے کہ آپ ورکنگ ڈیز میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونگے ۔اس پر عمران ریاض نے کہا کہ میرے وکلا نے مجھے سب کچھ بتایا ہے، میں عدالت کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ میں کوئی ایسا بیان نہیں دونگا۔ بعد ازاں عدالت نے صحافی عمران ریاض کو ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے چھٹیوں کے بعد عمران ریاض کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے اخراج مقدمات سے متعلق درخواستوں پر مزید سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔