لاہور: فرانس میں نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاک کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث 76 فیصد شرپسند حراست میں لے لیے گئے۔ فرانس میں فاسٹ ٹریک انصاف دنیا کے لیے مثال بن گیا۔ شرپسندوں نے کئی دنوں تک ملک کو یرغمال بنائے رکھا، بینکس، شاپنگ مالز لوٹے گئے، اے ٹی ایمز بھی اکھاڑ ڈالیں۔ ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ملکی املاک کو بے تحاشہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ 800 سے زائد پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ ایک بلین پونڈ سے زائد کا نقصان ہوا۔ شرپسندی کے جواب میں فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا، اب تک 26 ملزموں کو فاسٹ ٹریک عدالتوں میں پیش کیا جا چکا ہے، 22 پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، فرانسیسی حکومت نے ایک بل پاس کرایا جس کے نتیجے میں پولیس کو عوام کے موبائل فونز اور انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہو گی۔ فرانسیسی حکومت کے بروقت اور تیز نظامِ انصاف سے جلد انصاف کا حصول ممکن ہے۔ شرپسندی کے جواب میں فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام پوری دنیا کے لیے مثال بن گیا ہے۔