بڑی سرجری شروع: چیئرمین پی سی بی نے غیرملکی کوچز کو "فری ہینڈ" دیدیا

بڑی سرجری شروع: چیئرمین پی سی بی نے غیرملکی کوچز کو
کیپشن: Major Surgery Begins: PCB Chairman Gives Foreign Coaches "Free Hand"

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری شروع ہوگئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچز کو فری ہینڈ دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن  نقوی سے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن۔ ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں  پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات میں بیٹنگ، باؤلنگ اور خصوصا فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط کردی گئی۔ 

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ اچھے کمبینیشن کا فقدان ہے۔ 

چئیرمین پی پی سی محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے۔ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔ 

غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کیا۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News