لاہور(پبلک نیوز)عدالت نے لیگ رہنماء جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے.
عدالت نے دو دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض جاوید لطیف کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے.
لیگی رہنما جاوید لطیف کےخلاف ریاست مخالف بیان بازی کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے استدعا کی تھی کہ ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا جائے ۔'اس سے قبل عدالت نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا. جاوید لطیف کی رہائی پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جاوید صاحب کی ضمانت ہو گئی۔ الحمدُللّہ! تکلیف اور مشکل تو آئی مگر ان کا سیاسی قد بہت بڑھا گئی۔ اگر کامیابی حاصل کرنا ہے تو حق گوئی اور بہادری ہی نسخہ ہے!ریاست مخالف بیانات کے مقدمے میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے ماڈل ٹائون کچہری عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی نہیں، ملک کی فکر ہے، نظام تباہ ہو گیا ہے۔