کچھ لوگ پاکستان کا بٹوارہ چاہتےہیں:لطیف کھوسہ

کچھ لوگ پاکستان کا بٹوارہ چاہتےہیں:لطیف کھوسہ
کیپشن: کچھ لوگ پاکستان کا بٹوارہ چاہتےہیں:لطیف کھوسہ

ویب ڈیسک: لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ کچھ  لوگ پاکستان کا بٹوارہ چاہتےہیں،ماضی میں بنگلادیش بناتو ہماراملک ٹوٹا تھا لیکن کسی کو سزا نہیں دی گئی،180 سیٹیں جیتنے والا اڈیالہ جیل، 17 سیٹیں جیتنے والا وزیراعظم ہے۔

تفصیلات کے مطابق لطیف کھوسہ نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار نہیں دیں گے لیکن ملک توڑ دیں گے،ماضی میں بنگلادیش بناتو ہماراملک ٹوٹا تھا لیکن کسی کو سزا نہیں دی گئی،180 سیٹیں جیتنے والا اڈیالہ جیل، 17 سیٹیں جیتنے والا وزیراعظم ہے،تحریک انصاف کے 5 بےحیاہ ممبران نے حکومت کو ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے لوٹوں کی گنتی شمار قرار دی،قاضی فائز عیسیٰ سب سے زیادہ فسادتھا جس نے سہولت کاری کی،اختر مینگل کے سینیٹرز کو ویل چیئر پر لایاگیا،آئین کی آج روح تڑپ کر رہ گئی ہے۔

لطیف کھوسہ نےمزید کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر بےنظیر بھٹو شہید کی روح تڑپ گئی ہوگی،روس کی طرح پاکستان کو بھی توڑنا چاہتے ہیں،پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا کی ریاستیں بن جائیں گی،یہ لوگ پاکستان کا بٹوارہ چاہتےہیں،ڈرو بیگناہوں کا خون رائیگاں نہیں جاتا۔

Watch Live Public News