’وزیراعظم گاڑیاں سستی کرنے جا رہے ہیں‘

’وزیراعظم گاڑیاں سستی کرنے جا رہے ہیں‘

اسلام آباد ( پبلک نیوز) عوام کا درد رکھنے والے وزیراعظم عمران خان نے گاڑیاں سستی کرنے کا عزم کر لیا۔ سستی گاڑیاں مڈل کلاس طبقہ بھی بآسانی خرید سکے گا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ایک اہم پیغام دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے شہباز گل نے ٹویٹ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ آج وزیراعظم پاکستان نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیں گے جس کے تین اہداف ہیں:

1- گاڑیوں کی قیمت کم کی جاسکے تا کہ مڈل کلاس بھی خرید سکے۔2-گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار ہو۔3-گاڑیوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔

اپنی ٹویٹ میں انھوں نے یہ بھی لکھا کہ وفاقی وزراء خسرو بختیار، حماد اظہر اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔