آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں بہتری نہیں لا سکتیں ، سراج الحق

آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں بہتری نہیں لا سکتیں ، سراج الحق
لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں بہتری نہیں لا سکتیں۔ اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ظالم جاگیر دار اور کرپٹ سرمایہ دار امریکا کے وفادار ہیں۔ ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے جھوٹے وعدے کیے۔ سراج الحق نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا پڑھا لکھا ہوا نوجوان باہر بھاگ رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کا کسان پریشان اور خواتین مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں اکثریت حاصل کی ہے۔ اگر اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت سندھ ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔