اسلام آباد: ریمیٹنس کارڈز(Remittance Cards )کی کیٹیگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر میں کہا کہ ترسیلات زر زرمبادلہ کا اہم ترین ذریعہ ہیں ان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ترسیلات زر ہماری برآمدات کے 90 فیصد کے برابر ہیں ۔فارمل چینلز( Formal Channels) سے ترسیلات زر کو فروغ دینے کے لیے مندرجہ ذیل مراعات دی جائیں گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف غیر ملکی ترسیلات کے ذریعے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر موجودہ 2% Final Tax ختم کیا جارہا ہے۔ ریمیٹنس کارڈز(Remittance Cards )کی کیٹیگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔ اس کیٹیگری کے لیے مندرجہ ذیل مراعات دی جائیں گی۔ ایک غیر ممنوعہ بور کا لائسنس گریٹس پاسپورٹ (اس قسم کا پاسپورٹ اہم سرکاری شخصیات کو دیا جاتا ہے) پاکستانی سفارت خانوں اور قونص خانے تک ترجیحی رسائی پاکستانی ایئر پورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت Remittance Card Holders کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسکیم کا اجراء کیا جائے گا۔