بلوچستان کے اساتذہ کا سفر معلم کے تحت ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ

بلوچستان کے اساتذہ کا سفر معلم کے تحت ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ
کیپشن: Balochistan Teachers' Trip Visit to Headquarters FC Balochistan (North) under Mualim

ویب ڈیسک: بلوچستان کے مختلف اضلاع کے 64 سے زائد اساتذہ نے سفر معلم کے تحت ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کیا۔ ہیڈکواٹرز ایف سی آمد پر وفد کو بلوچستان کے قیام امن میں ایف سی کی کاوشوں اور مقامی افراد کیلئے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری امیر اجمل نے بھی تمام اساتذہ سے ملاقات کی اور سوالات کے جواب دیے۔ اساتذہ نے بلوچستان میں قیام امن کے لیے ایف سی کی کاوشوں کو سراہا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء نے بلوچستان کے تعلیمی شعبے میں بھی ایف سی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے اساتذہ کو معاشرے کا اہم حصہ قرار دیا۔ آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ اساتذہ اپنے مثبت کردار سے بلوچستان میں بہت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

سفر معلم کے وفد نے ہیڈکوارٹرز ایف سی کے دورے کو مفید قرار دیتے ہوئے آنندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی درخواست کی۔

Watch Live Public News