100 سالہ دلہے کی 96 سالہ دلہن سےشادی سوشل میڈیاپروائرل

100 سالہ دلہے کی 96 سالہ دلہن سےشادی سوشل میڈیاپروائرل
کیپشن: 100 سالہ دلہےکی 96 سالہ دلہن سےشادی

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر لیتی ہیں۔حال ہی میں 100 سالہ دلہے نے 96 سالہ دلہن سےشادی کرلی جوکہ سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے حوالے سے فرانس کے شہر میں تقریب منعقد تھی، جہاں دوسری جنگ عظیم کے امریکی فوجی ہیرولڈ ٹیرنز اور ان کی محبوبہ جینی سورلن نے شادی کر لی ہے۔

شادی کی تقریب فرانس کے شہر نورمانڈے میں ہوئی جہاں دیگر کئی شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دلہے میاں کی عمر 100 برس ہے جبکہ دلہن کی عمر 96 سال ہے، دوسری جنگ عظیم کی تقریب کے موقع پر یہ لمحہ ہیرولڈ کے لیے بے حد خاص تھا۔

ہیرولڈ ٹیرنز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ دن میری زندگی کا سب سے خاص دن ہے۔ شادی کی تقریب کے موقع پر دلہن کا کہنا تھا کہ محبت صرف نوجوانوں کے لیے نہیں ہے جبکہ شادی کے لیے پتھر سے بنے پرانے زمانے کے کارنٹن ٹاؤن ہال کا انتخاب کیا گیا تھا، جہاں ہٹلر کی فوج کو شکست دی گئی تھی۔

دوسری جانب دلہے میاں کا فلسطین پر جاری ظلم و ستم پر کہنا تھا کہ ہر ایک کی اچھی صحت کے لیے اور دنیا میں امن کی خاطت یوکرین اور غزہ میں جنگ بند ہونی چاہیے۔

Watch Live Public News