کوٹ رادھا کشن( پبلک نیوز) کوٹ رادھا کشن کے علاقے اڈا گلیمر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 6 بچوں کی ماں کو گولی مار کے قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ 6 بچوں کی ماں نسرین بی بی کو 2 ملزمان نے گردن میں گولی مار کر قتل کیا۔ مسلح ملزمان قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
کرائم سین اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ قتل کی واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔