بدنام منشیات فروش خاتون عنبرین عرف گڈی چانڈیو گرفتار

بدنام منشیات فروش خاتون عنبرین عرف گڈی چانڈیو گرفتار

ویب ڈیسک:  حیدرآباد میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، بدنام منشیات فروش خاتون عنبرین عرف گڈی چانڈیو کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کےمطابق ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ٹنڈو ولی محمد میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی،ملزمہ عنبرین عرف گڈی چانڈیو کے قبضے سے 5430 گرام چرس اور 235 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ایکسائز حکام کا کہناتھا کہ گرفتار خاتون عنبرین عرف گڈی چانڈیو ٹنڈو ولی محمد حیدرآباد کی رہائشی ہے، ملزمہ عنبرین عرف گڈی چانڈیو سول ہسپتال حیدرآباد، پیرآباد، ٹنڈو ولی محمد، سری گھاٹ، بکرا پڑی، ہالا اور دیگر علاقوں میں منشیات کی اہم سپلائر ہے،ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

Watch Live Public News