مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاوہر(پبلک نیوز) مرغی اور انڈوں کی قیمتیں رواں ماہ ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں چکن کی قیمتیں بیف کے نرخوں کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ لاہور میں سرکاری نرخ ت344 روپے ہے تاہم اس وقت یہ 4 سو روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے عام آدمی کے لیے روزمرہ کی اشیاء خریدنا بھی مشکل ہو رہا ہے جبکہ حکومت اس ضمن میں کچھ نہیں کر رہی ہے، طلب اور رسد کا فرق مصنوعی ہے جس سے ناجائز منافع خوروں کو فائدہ ہو گا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائد رقم وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔