پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے، 09 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے، 09 مارچ 2021
حکومت نے پی ڈی ایم سربراہ کے بھائی کو بڑی پیشکش کر دی، پرویز خٹک نے کہا ہے کہ غفور حیدر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار بن سکتے ہیں، غفور حیدری نے ایسی کسی بھی آفر کی تردید کر دی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکہ جیسا ووٹنگ سسٹم لانا ہو گا، الیکٹرانک ووٹ کی کوششیں تیز کی جائیں۔ اووسیرز پاکستانیوں ووٹ کا دلانے کے لیے بھی ہدایات جاری کر دیں۔اپوزیشن کے سینیٹرز کی تعداد زیادہ ہے تو حکومتی امیدوار کیسے جیتے گا، شبلی فراز نے اپنی جیت کا طریقہ بتا دیا، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں لیگی امیدوار آزاد حیثیت میں جیتے تھے۔ حکومت پورا زور لگائے گی۔الیکشن کمیشن میں گیلانی ویڈیو کیس کی سماعت، ویڈیو میں موجود افراد کو فریق بنانے کی ہدایت، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رشوت دینے اور لینے والا دونوں ملوث ہیں، صرف رشوت دینے والے کو فریق مت بنائیں۔ پیسے لینے دندناتے پھریں، پی ٹی آئی ان کو لانے میں ہچکچا کیوں رہی ہے۔2018 کے عام انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیو پر ن لیگ کو درخواست کو دوبارہ کرنے کی ہدایت، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ درخواست میں نام نہیں لیں گے تو ہم نوٹس کیسے بھجوائیں گے، اگر محض ویڈیوز پر لوگوں کو نکالنے لگے تو ایوان خالی ہو جائے گا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے نو منتخب سینٹرز کے اعزاز میں اعشائیہ، تحریک انصاف، ایم کیو ایم،بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز، اعجاز چوہدری، علی ظفر، ڈاکٹر زرقا،سیف اللہ نیازی سمیت نو منتخب سینیٹرز، وفاقی وزراء پرویز خٹک، اعظم سواتی، قائد ایوان سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹرز بھی شریک ہوئے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔