کیا ہم بحیثیت قوم "یوم پاکستان" کی اہمیت سے واقف ہیں؟

کیپشن: کیا ہم بحیثیت قوم "یوم پاکستان" کی اہمیت سے واقف ہیں؟

پبلک نیوز: 23 مارچ کو منایا جانے والا یوم پاکستان ملکی تاریخ میں تمام محب الوطن پاکستانیوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق 23 مارچ 1940 کو قرارداد لاہور پیش کی گئی جسے بعد ازاں قرارداد پاکستان کا نام دیا گیا،قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلمانوں کی سیاسی جماعت مسلم لیگ نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا مطالبہ کیا،وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا، اس مطالبے کی بدولت جداگانہ وطن کے لیے ایسی تحریک کا آغاز ہوا جو سات برس کے بعد الگ وطن کے مطالبے کے حصول میں کامیاب ہو گئی۔

23 مارچ کے بارے میں عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ"23 مارچ کو قرار پاکستان منظور ہوئی تھی اور اللّٰہ تعالیٰ اس دن کی نسبت سے پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے،جس نظریے کے تحت ہم نے پاکستان کو حاصل کیا ہے اسکی بنیاد اسلام، اخوت، مساوات اور برابری ہے۔
 اسی حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ "23 مارچ کو اگر قرارداد منظور نہ ہوتی تو آج پاکستان نہ ہوتا،23 مارچ کو جب ہم پریڈ دیکھنے جاتے تھے تو یہی دل کرتا تھا کہ ہم بھی فوج جوائن کرکے اپنے ملک کے لیے کچھ کرسکیں،ہماری بھی خواہش ہے کہ ہم بھی بارڈر پہ جائیں اور اپنے ملک کی حفاظت کرسکیں۔

 اسی حوالے سے عوام کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ ہمارا اپنا ملک ہے اور ہماری پہچان اسی سے ہے،کبھی بھی کوئی ہمارے ملک پر انگلی اٹھائے تو ہمیں اسی وقت اسے منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔