متوقع وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب کا 3 کروڑ تنخواہ اور دہری شہریت چھوڑنے کا فیصلہ

متوقع وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب کا 3 کروڑ تنخواہ اور دہری شہریت چھوڑنے کا فیصلہ
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: متوقع وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے 3 کروڑ تنخواہ اور دہری شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حبیب بنک کے صدرمحمد اورنگزیب کی سالانہ تنخواہ 352 ملین یعنی ماہانہ تنخواہ 3 کروڑ روپےہے۔جبکہ انکےپاس ہالینڈ کی دوہری شہریت بھی ہے۔محمد اورنگزیب کے قریبی ذرائع نے دعوی کیاہےکہ وہ دوہری شہریت ترک کررہے ہیں۔جس سے لگتا ہے وہ متوقع طور پر نئےوزیر خزانہ ہونگے۔

 یادر ہے محمد اورنگ زیب  نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد وزیر اعظم کی زیر صدارت پہلی مالیاتی میٹنگ میں بھی شرکت کی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

  یادرہے پاکستانی قوانین کے مطابق دوہری شہریت والا  کوئی بھی فردعوامی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

محمد اورنگزیب اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بینک کے CEOs میں شامل ہیں۔ وہ اس وقت حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ HBL کی 2023 کی سالانہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ محمد اورنگزیب نے بینک سے کل 352 ملین روپے سالانہ تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل کیں، جو کہ تقریباً 3 کروڑ روپے ماہانہ کے برابر ہے، جس سے وہ پاکستان میں سب سے زیادہ کمانے والے سی ای اوز میں شامل ہیں۔

Watch Live Public News