اسد عمر نے بحریہ ٹائون کو کھری کھری سنا دیں

اسد عمر نے بحریہ ٹائون کو کھری کھری سنا دیں
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ نے بحریہ ٹائون کی طرف سے کراچی کے گوٹھوں پر قبضہ کی اطلاعات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس میں ملوث تمام لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ ’’تشویشناک خبریں آ رہی ہیں کے سندھ کے قدیمی گوٹھوں میں دہائیوں سے رہنے والے لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے. الزام ہے کے یہ کام سندھ حکومت اور بحریہ ٹاؤن باہمی اشتراک سے کر رہے ہیں. سندھ حکومت کو فوری وضاحت کرنی چاہئے. اگر حقیقت ہے تو تمام ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے‘‘۔https://twitter.com/Asad_Umar/status/1391264387218952194یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کراچی میں بحریہ ٹائون کی انتظامیہ نے قریبی گوٹھوں پر زبردستی قبضہ کرنا جاری رکھا ہوا ہے اور اس حوالے سے گزشتہ دنوں چند دردناک واقعات بھی ہوئے ہیں جب نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے گارڈز نے عوام پر فائرنگ بھی کی ہے۔

Watch Live Public News